نیویارک+لندن :عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پیر کو ایک ڈالر فی بیرل سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی وجہ امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز میں واقع ایرانی جزیرے پر حملہ اور اس کے جواب میں ایران کی کارروائی بتائی گئی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ چھٹے ماہ میں داخل ہوگئی ہے، جس سے عالمی سطح پر تیل کی سپلائی کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
رائٹرز کے مطابق پیر کو برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 1.08 ڈالر یا 1.23 فیصد اضافے کے بعد 89.18 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 92 سینٹ یا 1.10 فیصد بڑھ کر 84.32 ڈالر فی بیرل رہی۔

