سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو
خاتون نے خاتون کو چھری کے وار کر کے موت کی آغوش میں سلا دیا۔بتایا گیا ہے کہ گوجرانولہ کے تھانہ کینٹ کے علاقہ بلال ٹاؤن میںگھریلو جھگڑے کی بناء پر نند سعدیہ نے اپنی بھابھی مریم کی گردن پر چھریوں کے وار کر کے اس کو شدید زخمی کر دیا۔زخمی ہونے والی بھابھی کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال میں لے جایا گیا لیکن بھابھی زخموں کی تاب نہ لا کر موت کی آغوش میں سو گئی۔ پتہ چلا ہے کہ بھابھی مریم تین بچوں کی ماں تھی جبکہ اس خاوند روزگار کے سلسلہ میں دوبئی میں مقیم ہے دوسری طرف بھابھی قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ہونے والی مذکورہ نند نے اپنے بیان میں بتایا کہ گھر میں وائپر سے گھر کی صفائی کرتے ہوئے بھابھی مریم سیڑھی کے کارنر سے ٹکرا کر زخمی ہوئی جسے زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکی
قتل ہونے والی بھابھی مریم کے والد کی درخواست پر نند سعدیہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے نند سعدیہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔a

