گنی کی راجدھانی کوناکری کے سب سے بڑے لینڈفل (کچرا ڈمپنگ سائٹ) پر اتوار کے روز کچرے کا ایک بڑا پہاڑ منہدم ہو گیا، جس سے کم از کم 30 لوگوں کی موت ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس میں افسران کے حوالہ سے بتایا جا رہا ہے کہ رات تقریباً 2 بجے شروع ہوئی شدید بارش کے سبب کوناکری کے سب سے بڑے لینڈفل ’دار السلام‘ میں کچرے کا ڈھیر بہہ گیا اور لینڈسلائیڈنگ دیکھنے کو ملی، جس سے قریب کی جھگیاں ملبہ میں دب گئیں۔ زندہ بچے لوگوں کی تلاش کے لیے بچاؤ مہم فوراً شروع کر دی گئی۔ سنگین طور پر زخمی 6 لوگوں کو فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

