مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ
مٹیاری کی تعصیل نیوسعیدآباد کے علاقے نہر سے نومولود بچے کی سر کٹی لاش برآمد ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق سعیدآباد کے قریب نہر میں علاقہ مکینوں نے نومولود بچے کا کٹا ہوا سر دیکھا، جسے مقامی افراد نے نہر سے باہر نکال لیا۔ تاہم بچے کا باقی جسم تاحال نہیں مل سکا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی، جبکہ نومولود بچے کی شناخت بھی تاحال نہیں ہوسکی۔علاقہ مکینوں کے مطابق واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی، تاہم پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے متعلق مقامی افراد نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔واقعے کے بعد شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تحقیقات کرے اور نومولود بچے کی شناخت سمیت واقعے کے ذمہ دار افراد کا سراغ لگایا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

