خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)
ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے کہا ہے کہ راجہ حاجی محمد جمیل مرحوم نے بطور چیف آرگنائز پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ دیار غیر میں تنظیمی فعالیت کے لیے جو مثالی کردار ادا کیا اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں ان کے پوتے معروف سماجی شخصیت راجہ بہزاد رضا آف یوایس اے کی طرف سے دی جانے والی ایک پروقار ضیافت کی تقریب سے مخاطب ہوتے ہوءے کیا۔ جس میں ضلع خوشاب کی نمائندہ سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے کہا کہ راجہ حاجی محمد جمیل کا شمار سینیئر مسلم لیگی رہنماوں میں ہوتا تھا اور وہ پی ایم ایل این کے ہمارے مرکزی قائدین کے معتمد ساتھی تھے ۔ دوران نشست علاقائ تعمیروترقی اور اجتماعی عوامی فلاح وبہبود سمیت دیگر علاقائ امور پر بھی تبادلہ ءخیال کیا گیا۔ اس موقع پر راجہ بہزاد رضا نے خوشاب کے عوام کی بے لوث خدمت کے لیے ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کی مخلصانہ کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ واضح رہے کہ راجہ بہزاد رضا ، امریکہ میں مقیم معروف مسلم لیگی راہنما راجہ شاہد رضا کے بیٹے اور نیویارک میں مقیم معروف سئنیر قانون دان راجہ محمد اشرف حیات کے بھانجے ہیں۔

