دبئی :متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے مبینہ طور پر ایرانی سرزمین سے دو بیلسٹک میزائل داغے جانے کے بعد تہران کے ساتھ اپنے تمام تر تجارتی، کاروباری اور مالیاتی تعلقات غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے الزام لگایا ہے کہ ایران نے اس کی سرزمین پر 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔ پچھلے کئی ماہ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اماراتی وزارت دفاع نے ایران کے بارے میں اپنے اس الزام کا اظہار کیا ہے۔
وزارت دفاع کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ امارات کے دفاعی نظام نے دو ایرانی بیلسٹک میزائلوں کو روکا ہے۔ یہ میزائل امارات کی طرف آرہے تھے۔ مگر انہیں زمین پر ہدف بنانے میں کامیابی سے پہلے ہی سمندر میں گرا لیا گیا ہے۔
امارات کی طرف سے یہ بیان شہریوں کو ایک مختصر فون الرٹ پیغام ملنے کے تقریباً دو گھنٹے بعد جاری کیا گیا ہے۔ شہریوں کو اس بیان سے دو گھنٹے قبل خبردار کیا گیا تھا کہ میزائل حملے کا خطرہ ہے۔
ایران پر بیلسٹک میزائل داغنے کا الزام، امارات نے تہران سے تجارتی، مالیاتی ، کاروبای تعلقات معطل کردئیے

