Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری،موڈرنا اور مرک کی کینسر ویکسین کا ٹرائل کامیاب، شیئرز آسمان پر پہنچ گئے

      ”امریکا کا بجلی کا نظام بھی پاکستان جیسا“: پرانے ٹرانسفارمرز، سکیورٹی خامیوں اور اے آئی کے دباؤ نے سپر پاور کی بنیادیں ہلا دیں!

      گوگل کا پاکستانی طلبا کیلئے ایک سال کیلئے ”مفت جیمنی پلس“ کی سبسکرپشن کا اعلان، کیسے ملے گی؟

      اوپن اے آئی کا نوعمر بچوں کے لیے خصوصی اور محفوظ ترین ’چیٹ جی پی ٹی فار ٹینز‘ ماڈل متعارف،

      کیلیفورنیا کی سڑکوں پر خودکار ٹرکوں کا آزمائشی سفر : ٹیسلا کے حریفوں کو اجازت مل گئی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ”پاکستان میں خوش آمدید“ وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کردیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا۔گوگل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گوگل پاکستان میں نوجوانوں اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔اس اہم اور خوبصورت نئے سفر کے آغاز پر ہم گوگل کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
    گوگل کے 9 رکنی وفد نےگورنمنٹ افیئرز اینڈ پبلک پالیسی کے نائب صدر مسٹر ولسن وائٹ کی قیادت میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور نٹالی بیکر بھی وفد کے ہمراہ تھیں۔
    وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں حکومتی امور اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سمیت بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل تبدیلی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے حکومت کے "ڈیجیٹل نیشن پاکستان” کے وژن سے آگاہ کیا اور وفد کو بتایا کہ قومی ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کے لیے کئی اقدامات پر عمل درآمد کا کام حتمی مراحل میں ہے۔
    وزیراعظم نے آئی ٹی انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور نوجوانوں کو آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت (ARTIFICIAL INTELLIGENCE) کی تربیت دینے کے جاری پروگراموں کے بارے میں وفد کو بریفنگ دی۔ انہوں نے ان مقاصد کے حصول کے لیے گوگل جیسی عالمی ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ اشتراک عمل کی اہمیت پر زور دیا۔

    وزیراعظم نے پاکستان میں دفتر کھولنے کے گوگل کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کمپنی کے ساتھ ملک کی شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔ انہوں نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو آگے بڑھانے میں گوگل کے کردار کو سراہا اور ان اقدامات کی تعریف کی جن کی بدولت ہزاروں پاکستانی نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع میسر آئے۔
    ڈیجیٹل شعبے میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ گوگل نوجوانوں کی مہارتوں میں اضافے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے اپنی سرگرمیوں کو مزید وسعت دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب جبکہ پاکستان میں گوگل کی موجودگی قائم ہو چکی ہے، گہرے اثرات کے حامل پروگراموں کو مزید وسیع پیمانے پر چلایا جا سکتا ہے۔
    مسٹر ولسن وائٹ نے وزیراعظم کو گوگل کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی دفتر پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے گوگل کے عزم کو مزید تقویت دے گا اور موجودہ شراکت داری کو بنیاد بناتے ہوئے پاکستانی نوجوانوں کے لیے طویل مدتی مواقع پیدا کرنے اور مقامی کاروباروں کو عالمی سطح پر لے جانے میں مدد فراہم کرے گا۔
    مقامی شراکت داروں کے ساتھ گوگل کی جانب سے قائم کردہ کروم بک (CHROMEBOOK) اسمبلی لائن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر وائٹ نے کہا کہ پاکستان میں اسمبل ہونے والی کروم بکس کو خطے کے دیگر ممالک میں برآمد کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوگل پاکستان کی نوجوان آبادی کی بے پناہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتا ہے اور آئی ٹی، اے آئی (AI)، گیمنگ اور دیگر شعبوں میں مہارت بڑھانے کے پروگراموں کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔
    وزیراعظم، مسٹر ولسن وائٹ، ناظم الامور (CHARGÉ D’AFFAIRES) نٹالی بیکر اور دیگر معززین نے مشترکہ طور پر پاکستان میں گوگل کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر ایک تختی کی نقاب کشائی کی۔

    Related Posts

    مودی حکومت نےسفارتی پروٹوکول کی دھجیاں اڑا دیں: نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی تنصیبات پر بلڈوزر چلا دیا گیا

        ایل پی جی مافیا کا راج، من مانی قیمتوں اور بلیک مارکیٹنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی

    جیکب آباد ہولڈنگ کیمپ سے ایک اور غیر ملکی فرار، تعداد 3 ہوگئی

    مقبول خبریں

    مودی حکومت نےسفارتی پروٹوکول کی دھجیاں اڑا دیں: نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی تنصیبات پر بلڈوزر چلا دیا گیا

        ایل پی جی مافیا کا راج، من مانی قیمتوں اور بلیک مارکیٹنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی

    پیرس ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، مسافر سے 144 کلو گرام منشیات برآمد

    جیکب آباد ہولڈنگ کیمپ سے ایک اور غیر ملکی فرار، تعداد 3 ہوگئی

    پولیس مقابلہ،ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

    بلاگ

    ”پاکستان کی متحرک شخصیت “ میاں حبیب کا کالم

    ربیع الاول: رحمتِ عالم ﷺ کی آمد کا مبارک مہینہ

    ملک حاجی عبدالرحمان سگو: خوش اخلاقی، انسان دوستی اور عوامی خدمت کا روشن استعارہ

    سرگودھا ڈویژن: تاریخ، جغرافیہ اور ثقافت کا حسین امتزاج

    میں تو دیر بالا کو جلتا ہوا دیکھ رہا ہوں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.