Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لکی موٹر کارپوریشن کا بڑا اقدام: اسپورٹیج اور سورینٹو کے نئے ہائبرڈ ویرینٹس متعارف، سورینٹو کی نئی قیمت کیا ہوگی؟

      معروف زمانہ جرمن کار کمپنی ’اوپل‘ کا چینی کمپنی سے اشتراک ،ڈاؤن سائزنگ اور شناخت چھننے کا خطرہ

      ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹی ؟ چین میں بارش میں ڈیوٹی دیتے روبوٹک اہلکار توجہ کا مرکز

      ایران نے جنگ کے اکھاڑے ، ہتھیار بدل دئیے،سینٹکام کا پہلی ملٹی نیشنل ڈرون ٹاسک فورس ”فالکن اسٹرائک“ کے قیام کا اعلان

      ایک دہائی بعد انسٹاگرام کا لوگو تبدیل: تبدیل شدہ فونٹ پر میمز کی دھوم

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت چھٹا اعلیٰ سطح اجلاس، 736 غیر فعال پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبے بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے مسلسل چھٹا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف اضلاع میں جاری واٹر فلٹریشن پلانٹس کے منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئیں۔
    اجلاس کے دوران بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور، تلہ گنگ، اٹک، راولپنڈی، جہلم، رحیم یار خان اور چکوال کے اضلاع میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کے پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مجموعی طور پر 9 اضلاع میں 2778 نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے منصوبوں پر رپورٹس پیش کی گئیں۔
    رحیم یار خان، بہاولپور، خوشاب اور ڈی جی خان میں واٹر بوٹلنگ پراجیکٹ پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر واٹر بوٹلنگ پوائنٹ پر روزانہ 2500 بوتل پانی عوام کو فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ یہ پلانٹس فی گھنٹہ 5 ہزار لیٹر صاف پانی مہیا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پوٹھوہار کے علاقوں میں چھوٹے ڈیموں (سمال ڈیمز) کے ذریعے بھی صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔
    مختلف کلسٹرز کے حوالے سے بریفنگ میں درج ذیل اعداد و شمار سامنے آئے:
    کلسٹر ون (راجن پور اور رحیم یار خان): 702 مقامات میں سے 570 واٹر فلٹریشن پلانٹس مکمل ہو چکے ہیں جبکہ کھارے پانی والے علاقوں میں 95 آر او (RO) پلانٹس اور 52 یو ایف (UF) پلانٹس لگائے جائیں گے۔
    کلسٹر فائیو (تلہ گنگ، جہلم، راولپنڈی، اٹک، مری اور چکوال): 1180 مقامات میں سے 902 واٹر فلٹریشن پلانٹس مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ ان علاقوں کے کھارے پانی کے لیے 231 آر او پلانٹس بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔
    کلسٹر 14 (بہاولپور اور بہاولنگر): 892 سائٹس میں سے 749 مکمل ہو چکی ہیں۔ اس میں چشتیاں، منچن آباد، ہارون آباد اور فورٹ عباس کی 482 میں سے 368 سائٹس، اور بہاولپور، یزمان، احمد پور اور حاصل پور کی 410 میں سے 351 سائٹس شامل ہیں۔ ان علاقوں میں 130 آر او پلانٹس، 64 یو ایف پلانٹس اور ایم ایف پلانٹس بھی نصب کیے جائیں گے۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں موجود 736 غیر فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فوری طور پر بحال کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا حکم دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر واٹر فلٹریشن پلانٹس کے تمام پراجیکٹس کی بروقت تکمیل انتہائی ضروری ہے کیونکہ پینے کے صاف پانی کی دستیابی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اس میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    Related Posts

    سرگودھا پریس کلب میں سیکرٹری انفارمیشن کی تبدیلی کی تقریب

    پروگرام ’’شاہین سرگودھا‘‘ میں گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج   کے اساتذہ   اور طلبہ کی شرکت

    کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی،قابوپالیاگیا

    مقبول خبریں

    معاہدہ اسلام آباد کی شرائط پر عمل درآمد تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی ، ایران

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت چھٹا اعلیٰ سطح اجلاس، 736 غیر فعال پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم

    سپریم کورٹ کا عمران خان کو جامع طبی معائنے کیلئے فوری شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم

    سرینگر میں رہائشی بحران: خستہ حال گھروں میں کئی خاندان زندگی گزارنے پر مجبور

    مودی حکومت کا سورج غروب ہو رہا ہے، عوام میں ساکھ کھو چکی: سریندر سنگھ چنی

    بلاگ

    ملک حاجی عبدالرحمان سگو: خوش اخلاقی، انسان دوستی اور عوامی خدمت کا روشن استعارہ

    سرگودھا ڈویژن: تاریخ، جغرافیہ اور ثقافت کا حسین امتزاج

    میں تو دیر بالا کو جلتا ہوا دیکھ رہا ہوں

    قیامِ امن کے لیے فورسز کے ساتھ تعاون کی ضرورت

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.