Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

      گوگل میسجز نے صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی

      اسپیس ایکس اسٹار شپ کی لائیو نشریات کے دوران پراسرار ’یو ایف او‘ دکھائی دینے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

      گوگل کے جیمنی 4 آرگن کی نقاب کشائی: کوڈنگ اور سائبر سیکیورٹی کے لیے ڈیپ ریزننگ اے آئی ماڈل

      چین کو چیلنج :پینٹاگون کا سکستھ جنریشن کے اسٹیلتھ جنگی طیارے F/A-XXکیلئے بوئنگ سے تاریخی معاہدہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سپریم کورٹ کا عمران خان کو جامع طبی معائنے کیلئے فوری شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سپریم کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو جامع طبی معائنے کیلئے فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا۔
    آج نیوز کے مطابق عدالتِ عظمیٰ نے واضح ہدایات بھی دی ہیں کہ اسپتال میں عمران خان کے طبی معائنے کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان اور ان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی ہمراہ ہوں گے جبکہ اسپتال کے تمام تر اخراجات وہ خود برداشت کریں گے۔
    عدالت نے عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کے علاج کے لیے ایک خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا بھی حکم دیا ہے۔
    سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق عمران خان آئندہ سماعت تک اسپتال میں ہی مقیم رہیں گے تاکہ ان کا مکمل طبی معائنہ اور علاج ممکن ہوسکے۔
    سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اسپتال کے ماحول اور امن و امان کی صورتِ حال سے متعلق سخت احکامات جاری کیے ہیں۔
    عدالت نے ہدایت کی ہے کہ اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتِ حال کسی صورت خراب نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی وہاں کسی سیاسی سرگرمی کی اجازت ہو گی۔
    سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ اسپتال میں علاج کے لیے آنے والے عام مریض کسی بھی صورت متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔
    عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور پارٹی رہنما شاہد خٹک نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ اسپتال کے باہر کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی نہیں کی جائے گی اور نہ ہی وہاں کارکناں کا ہجوم اکٹھا ہوگا۔
    سپریم کورٹ نے ان تمام ہدایات پر فوری عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔
    قبل ازیں کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے اور ان کی بہنوں سے ملاقات بھی نہیں کرائی جارہی۔
    انہوں نے عدالت کو بتایا کہ حکومتی ڈاکٹروں کی ٹیم نے بھی یہ رائے دی تھی کہ ملاقات ہونی چاہیے۔
    وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کا مکمل چیک اپ کرایا جائے اور ان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ڈاکٹر عاصم کو ان سے ملنے کی اجازت دی جائے۔
    اس موقع پر جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ ملاقات کے بعد باہر آکر بہنیں میڈیا ٹاک نہیں کریں گی؟ اس پر وکیل عزیر بھنڈاری نے جواب دیا کہ وہ ڈاکٹر عظمیٰ کی ہدایت پر گارنٹی دے رہے ہیں کہ بہنوں کی ملاقات کے بعد کوئی میڈیا ٹاک نہیں ہوگی۔
    سماعت کے دوران عدالت نے عمران خان کا تمام میڈیکل ریکارڈ اور ان کی بچوں سے فون پر بات کروانے کی تفصیلات بھی طلب کیں۔
    جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کا میڈیکل ریکارڈ دینے میں کیا مسئلہ ہے کیونکہ جو مواد عدالت میں پیش کیا گیا ہے وہ محض ایک سمری ہے۔
    انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت سے قبل تمام ریکارڈ جمع کرایا جائے اور ساتھ ہی یہ واضح کیا کہ جب ریکارڈ عدالت میں آئے گا تو وہ خفیہ نہیں رہے گا۔
    بچوں اور بہنوں کی ملاقات کے معاملے پر جب ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو ملاقات نہیں ہوگی اور مزید بتایا کہ گزشتہ تین سالوں میں بہنوں کی چالیس سے زائد ملاقاتیں کرائی گئی ہیں تو اس پر جسٹس شاہد وحید نے برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کررہا ہے تو کیا آپ بھی کریں گے۔
    جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ بہنوں سے ملاقات کروانا کوئی احسان نہیں بلکہ یہ ان کا بنیادی حق ہے اور ریاست کا یہ کام ہرگز نہیں کہ وہ خود قانون کی خلاف ورزی کرے۔ انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات پر عمل نہ ہونے پر بھی سوالات اٹھائے۔
    کیس کی سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ اس معاملے پر ایک بات طے کر لی جائے کہ تحریک انصاف صحت کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں کرے گی۔ عدالت نے عمران خان کی بہنوں سے ملاقاتوں کا تمام تر ریکارڈ طلب کرتے ہوئے اہم احکامات جاری کردیے ہیں۔

    Related Posts

    خیبرپختونخوا کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش قابلِ قبول نہیں،شفیع جان صوبائی وزیر اطلاعات

    "کیا جمہوریت کے ثمرات اصل حق داروں تک پہنچے؟” اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا شکوہ

    وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپین کے سفیر کارلوس ارگون کی ملاقات، کاروباری وفود کو دورے کی دعوت

    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش قابلِ قبول نہیں،شفیع جان صوبائی وزیر اطلاعات

    "کیا جمہوریت کے ثمرات اصل حق داروں تک پہنچے؟” اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا شکوہ

    وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپین کے سفیر کارلوس ارگون کی ملاقات، کاروباری وفود کو دورے کی دعوت

    ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

    برمودا سے بوسٹن جانے والا ایئر ایمبولینس طیارہ لاپتہ،بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن

    بلاگ

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پولیس کی کالی بھیڑوں کا دھچکا”

    "نیا سیاسی کھیل”میاں حبیب کا کالم

    یمن میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کاشدید غذائی قلت سے متاثر ہونے کا خدشہ

    حکومت نہیں، فرسودہ نظام کی تبدیلی کی ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.