Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لکی موٹر کارپوریشن کا بڑا اقدام: اسپورٹیج اور سورینٹو کے نئے ہائبرڈ ویرینٹس متعارف، سورینٹو کی نئی قیمت کیا ہوگی؟

      معروف زمانہ جرمن کار کمپنی ’اوپل‘ کا چینی کمپنی سے اشتراک ،ڈاؤن سائزنگ اور شناخت چھننے کا خطرہ

      ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹی ؟ چین میں بارش میں ڈیوٹی دیتے روبوٹک اہلکار توجہ کا مرکز

      ایران نے جنگ کے اکھاڑے ، ہتھیار بدل دئیے،سینٹکام کا پہلی ملٹی نیشنل ڈرون ٹاسک فورس ”فالکن اسٹرائک“ کے قیام کا اعلان

      ایک دہائی بعد انسٹاگرام کا لوگو تبدیل: تبدیل شدہ فونٹ پر میمز کی دھوم

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سرینگر میں رہائشی بحران: خستہ حال گھروں میں کئی خاندان زندگی گزارنے پر مجبور

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    دو ہزار برس سے زائد مستند تاریخ رکھنے والا سرینگر شہر ملک کے قدیم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے جو زندگی کی رنگارنگی کی وجہ سے ایک امتیازی شان کا حامل ہے۔ شہر کے ایک طرف صنعت نگر اور حیدرپورہ جیسے پر تعیش علاقے ہیں، جہاں چار سے پانچ افراد پر مشتمل چھوٹے خاندان بڑے، کشادہ اور کثیر المنزلہ گھروں میں رہتے ہیں۔ دوسری طرف پرانا شہر، جسے عام طور پر ڈاؤن ٹاؤن کہا جاتا ہے، جہاں لوگ بوسیدہ اور تنگ کمروں کے اندر کئی کئی خاندانوں کے ساتھ زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، جہاں شادی بیاہ اور سوگ جیسے سماجی مواقع کے لیے بھی مناسب جگہ موجود نہیں۔

    رفیقہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہمارے اس گھر میں تین کنبوں کے 12 افراد رہتے ہیں۔ میری دو بہوئیں ہیں۔ وہ دو کمروں میں رہتی ہیں جو ایک دوسرے کے اوپر بنے ہوئے ہیں اور وہاں پہنچنے کے لیے ایک بوسیدہ لکڑی کی سیڑھی استعمال ہوتی ہے۔ انہی کمروں کے ایک چھوٹے سے حصے میں باورچی خانہ ہے جبکہ پورے خاندان کے لیے صرف ایک چھوٹا مشترکہ غسل خانہ ہے۔ ہم اسی تنگ جگہ میں اپنی خوشیاں اور غم ایک ساتھ بانٹتے ہیں۔

    سرینگر ماسٹر پلان 2035 کے مطابق 766 مربع کلومیٹر پر پھیلا سرینگر شہر پرانے شہر، نوگام، نارہ بل اور پاندچھ سمیت 12 لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل ہے۔ اس وقت تقریباً تین لاکھ گھرانوں پر مشتمل آبادی اس شہر میں رہائش پذیر ہے۔ گزشتہ ایک صدی کے دوران شہر کی آبادی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ مردم شماری 1901 کے مطابق شہر کی آبادی 1,22,618 نفوس پر مشتمل تھی، جو مردم شماری 2011 میں بڑھ کر 12,25,837 ہو گئی۔

    مردم شماری 2011 کے مطابق سرینگر میٹروپولیٹن ریجن میں رہائشی مکانات کی خالص کمی تقریباً چار فیصد ہے۔ تقریباً 10 فیصد گھرانے ایک کمرے، 18 فیصد دو کمروں جبکہ 68 فیصد دو سے زیادہ کمروں والے گھروں میں رہتے ہیں۔رفیقہ جیسے ہزاروں شہری ایسے مشترکہ رہائشی یونٹس میں روزمرہ زندگی کی مشکلات برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

    Related Posts

    لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخوں کا اعلان، 12 سے 14 مارچ تک میلہ سجے گا

    صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہ، حسن بلوچ 

    غزہ میں آگے بڑھنے کے راستے پر نیتن یاہو سے اتفاق کر لیا: بورڈ آف پیس

    مقبول خبریں

    لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخوں کا اعلان، 12 سے 14 مارچ تک میلہ سجے گا

    غزہ میں آگے بڑھنے کے راستے پر نیتن یاہو سے اتفاق کر لیا: بورڈ آف پیس

    فرد جرم عائد،کوکین کوئین انمول عرف پنکی کا صحت جرم سے انکار

    گھریلو ملازمہ پر تشدد: اداکارہ میراکی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ،

    پائپ لائن تباہ:کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر

    بلاگ

    ملک حاجی عبدالرحمان سگو: خوش اخلاقی، انسان دوستی اور عوامی خدمت کا روشن استعارہ

    سرگودھا ڈویژن: تاریخ، جغرافیہ اور ثقافت کا حسین امتزاج

    میں تو دیر بالا کو جلتا ہوا دیکھ رہا ہوں

    قیامِ امن کے لیے فورسز کے ساتھ تعاون کی ضرورت

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.