چنیوٹ(فرحان بلال سے)
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے وژن کے مطابق پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہے۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی جانب سے پولیس اہلکاروں کیلئے گپ شپ کارنر سیشن کا انعقاد کیا گیا۔غیر رسمی اور باہمی مکالمے پر مبنی نشست میں ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، فیلڈ فورس سے پولیس افسران و جوانوں لیڈی اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد پولیس فورس کے اندر رینک اور عہدے کی رکاوٹوں کو کم کرنا ہے۔گپ شپ کارنر سے ایسے ماحول کو فروغ دینا ہے جہاں پیشہ ورانہ نظم و ضبط کیساتھ ساتھ سننے،سمجھنے اور شمولیت کو بھی اہمیت دی جائے گی۔ ایسی نشستیں مسلسل کوشش کا حصہ ہیں جن کا مقصد ہمدردانہ قیادت،تنظیمی ہم آہنگی اور مثبت ادارہ جاتی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ گپ شپ کارنر کی بدولت سینیئر و جونئیر افسران و جوانوں کے مابین مکالمے اور باہمی اعتماد کی فضا کو فروغ ملے گا۔ گپ شپ کارنر سیشن میں مرحلہ وار تمام پولیس افسران و جوانوں کو مدعو کیا جائے گا۔ نشست کے دوران افسران و جوانوں نے اپنی ڈیوٹی،پیشہ ورانہ دباؤ،ورک پلیس چیلنجز اور قیادت سے وابستہ توقعات پر کھلے دل سے اظہار خیال کیا۔ پولیس سروس میں ذہنی و جذباتی دباؤ کے عوامل، ذہنی دباؤ سے نمٹنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیشن سے کانسٹبلری کی زندگی کے زمینی حقائق کو سمجھنے اور ذہنی صحت و پیشہ ورانہ فلاح و بہبود کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں مدد ملی۔اس موقع پر ایلیٹ فورس کے ہیڈ کانسٹیبل وحید کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا

