میاں چنوں: بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
بورا روڈ، بورا چوک کے قریب سے ایک نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق نوجوان نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، تاہم موت کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ نوجوان کی شناخت بھی ابھی تک نہیں ہو پائی، جبکہ پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔

