پشاور انورزیب خان بے نقاب نیوز
صوبائی مشیر زراعت میاں محمد عمر کاکاخیل نے بورڈ امتحانات میں ٹاپ کرنے والی طالبات ، اساتذہ اور سکول پرنسپل میں تعریفی سرٹیفیکٹس تقسیم کئے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ گوہر زمان وزیر ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سونیا شمروز ، ڈی ای او فیمیل صفیہ آمین اور دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔میاں محمد عمر کاکاخیل نے طالبات کی محنت کو سراہتے ہوئے ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طالبات کی یہ کامیابی پاکستان کے روشن مستقبل اور ترقی کی ضمانت ہے ۔عمران خان صاحب کے ویژن کے مطابق تعلیم صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، صوبے میں تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں ، صوبائی حکومت کامیاب تمام طلباء و طالبات کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرسکے ۔۔

