تلمبہ(رپورٹ:رانافیصل)
ینگ جرنلسٹ پریس کلب تلمبہ کے زیرِ اہتمام 79ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب نجی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں پریس کلب کی کابینہ اور اراکین نے بھرپور شرکت کی۔رات 12 بجتے ہی پرچم کشائی کی گئی اور کیک کاٹا گیا، جبکہ شرکا نے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے "پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگائے۔ مقررین نے کہا کہ نوجوان صحافی ملک کی ترقی اور سالمیت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

