Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایران نے جنگ کے اکھاڑے ، ہتھیار بدل دئیے،سینٹکام کا پہلی ملٹی نیشنل ڈرون ٹاسک فورس ”فالکن اسٹرائک“ کے قیام کا اعلان

      ایک دہائی بعد انسٹاگرام کا لوگو تبدیل: تبدیل شدہ فونٹ پر میمز کی دھوم

      میٹا نے آسٹریلیا میں 7لاکھ 50 ہزار سے زائد فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے!

      ” چرسی پائلٹ“ کے انکشاف کے بعد ایئر انڈیا کا تمام پائلٹس کے لیے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

      گوگل کا زبردست دھماکہ: جدید ’ٹینسر جی 6‘ پروسیسر اور شاندار فیچرز کے ساتھ طاقتور ’پکسل 11‘ سیریز متعارف!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دھونکل کے محلہ موچی پورہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    79 واں یومِ آزادی: پنجاب پولیس ہائی الرٹ، آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 3 جوانوں کی شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: پاکستان کے 79 ویں یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر پنجاب پولیس صوبہ بھر میں مکمل طور پر ہائی الرٹ رہی۔ جشنِ آزادی کے سلسلے میں صوبے بھر میں ہونے والی 300 سے زائد تقریبات کو انتہائی سخت سکیورٹی فراہم کی گئی، جبکہ امن و امان اور ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھنے کے لیے 28 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار فرائض انجام دیتے رہے۔

    پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں شہید سب انسپکٹر عدیل عاشق، ہیڈ کانسٹیبل اسد اور کانسٹیبل حارث سلیم کی نمازِ جنازہ مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی، جس میں کور کمانڈر لاہور، آئی جی پنجاب، اعلیٰ عسکری و سول حکام اور پولیس افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے شہداء کے جسدِ خاکی… pic.twitter.com/vgEas6oVJT

    — Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) August 14, 2026


    آئی جی پنجاب عبدالکریم نے یومِ آزادی کے روز اپنے پیغام میں بتایا کہ پنجاب پولیس نے اس بابرکت دن کا آغاز اپنے 3 نڈر اور جاں نثار جوانوں کی شہادت کے ساتھ کیا ہے، جو ملک و قوم کی حفاظت کی خاطر جانثاری کی ایک اور روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کی 1746 لازوال شہادتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ارضِ پاک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، صوبے بھر میں فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر نفری تعینات کی گئی تھی۔ اس دوران 306 ایلیٹ ٹیمیں، 177 کوئیک رسپانس فورس (QRF) کی ٹیمیں، 911 موٹرسائیکل اسکواڈز اور 829 پٹرولنگ گاڑیاں گشت پر مامور رہیں۔سکیورٹی چیکنگ کے لیے 128 واک تھرو گیٹس اور 1122 میٹل ڈٹیکٹرز کا استعمال کیا گیا۔
    صرف صوبائی دارالحکومت لاہور میں 8 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے، جبکہ دیگر تمام ریجنز بشمول گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں بھی ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود رہے۔
    آئی جی پنجاب نے سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی خود نگرانی کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان اور دیگر جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ اس کے علاوہ جشنِ آزادی کے نام پر ہلڑ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، سڑکیں بلاک کرنے اور خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا ہے۔
    آئی جی پنجاب نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون کے دائرے میں رہ کر تہذیب کے ساتھ جشن منائیں، کیونکہ یہ دن ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے اور وطن سے تجدیدِ عہد کا درس دیتا ہے۔

    Related Posts

    آرٹس کونسل سرگودھا کے زیر اہتمام   یوم آزادی کے حوالے سے تقریب

    آئی جی پنجاب عبدالکریم کی شیخ زید ہسپتال آمد، ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت

    ملک وقوم کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، محمد فیاض احمد پٹھان

    مقبول خبریں

    لاہور پولیس فائرنگ واقعہ: شہید اہلکاروں کے کیس میں ملزم ریحان بٹ کے مبینہ سہولت کاروں کی تلاش اور تفتیش تیز

    79 واں یومِ آزادی: پنجاب پولیس ہائی الرٹ، آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 3 جوانوں کی شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا

    شہید سب انسپکٹر عدیل عاشق، ہیڈ کانسٹیبل اسد اور کانسٹیبل حارث سلیم کی نمازِ جنازہ ادا، کورکمانڈر اور آئی جی پنجاب سمیت اعلی حکام کی شرکت

    نادرا کا تاریخی قدم: 14 اگست سے چپ کے بغیر جدید کیو آر کوڈ پر مبنی قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کا اعلان

    دلہن نے اے آئی سے بنی تصویر بھیج کر فراڈ کیا، سندھ سے سابق ایم پی اے عدالت پہنچ گیا

    بلاگ

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    یومِ آزادی کیسے منایا جائے؟

    ڈاکٹر ثمینہ گل: اردو ادب کے افق پر ایک درخشاں اور معتبر نام

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.