Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    لاہور پولیس فائرنگ واقعہ:اہم شخصیت کی بجائے ”پرتگال فیم“ علی ورک کے نئے رشتے دار کی حراست پھر رہائی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: لاہور میں فائرنگ کے دلخراش واقعے کے دوران تین پولیس اہلکاروں کی شہادت اور دو کے زخمی ہونے کے معاملے میں مرکزی ملزم ریحان بٹ کے مبینہ سہولت کاروں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیمیں مصری شاہ کے اے ایس آئی جمشید اور لوئر مال کے ڈرائیور مجید کے ملزم ریحان بٹ کے ساتھ مبینہ رابطوں کی باریک بینی سے چھان بین کر رہی ہیں۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی جمشید پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر اپنے موبائل فون سے فرخندہ آباد کے گن مین نواز کو پولیس چھاپے کی پیشگی اطلاع دی تھی۔ اس اطلاع کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران اور آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل کی نگرانی میں پولیس نے علی الصبح نارنگ منڈی کے علاقے فرخندہ آباد میں فوری کارروائی کی۔
    اس کارروائی کے دوران پولیس نے علی سہیل ورک کے بھائی طلحہ ورک کے سسرالی خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک اہم شخص اور ایک خاتون کو حراست میں لے کر فیروزوالہ تھانے منتقل کیا تھا، تاہم ابتدائی تفتیش میں اس سفاکانہ واقعے سے ان کا کوئی بھی براہِ راست تعلق یا ملوث ہونا ثابت نہیں ہوا، جس کے بعد دونوں کو باعزت طور پر رہا کر دیا گیا۔ البتہ، پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی مرکزی گن مین نواز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
    حکام کی جانب سے اے ایس آئی جمشید کے سابقہ محکمانہ ریکارڈ اور بعض بااثر شخصیات کے ساتھ مبینہ روابط کی بھی گہرائی سے جانچ کی جا رہی ہے۔ ایک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (JIT) جدید موبائل ڈیٹا، کال ریکارڈ، باہمی رابطوں اور دیگر فارنزک شواہد کی روشنی میں ملزم ریحان بٹ کی سہولت کاری میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کرنے کے لیے برسرِ پیکار ہے۔

    Related Posts

    بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      بچوں کا لنچ باکس اور روزمرہ غذا: صحت مند عادات اور متوازن خوراک کی اہم تجاویز

    سرگودھا: رکنِ قومی اسمبلی ارم حامد حمید کا سیف سٹی کا دورہ، کرائم کنٹرول اور جدید نظام کی کارکردگی کو سراہا

    مقبول خبریں

    بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      بچوں کا لنچ باکس اور روزمرہ غذا: صحت مند عادات اور متوازن خوراک کی اہم تجاویز

    ماحولیاتی تحفظ عبادت ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز کا عالمی یومِ اوزون پر پیغام

    پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ : پاکستانی پاسپورٹ کا کون سا نمبر!

     وزن کم کرنے اور ذیابیطس کی ادویات (GLP-1) سے دماغی بیماری کا نایاب خطرہ، 15 کیسز رپورٹ

    بلاگ

    ہمارے سروں کے اوپر جنگ شروع ہو چکی ہے، آسمان اب محفوظ نہیں رہا

    DNA: زندگی کی کتاب

    کارو درہ: لاشوں کی بے حرمتی

    معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی خاموشی نہیں، تحفظ اور انصاف کی سخت ضرورت ہے

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.