Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایران نے جنگ کے اکھاڑے ، ہتھیار بدل دئیے،سینٹکام کا پہلی ملٹی نیشنل ڈرون ٹاسک فورس ”فالکن اسٹرائک“ کے قیام کا اعلان

      ایک دہائی بعد انسٹاگرام کا لوگو تبدیل: تبدیل شدہ فونٹ پر میمز کی دھوم

      میٹا نے آسٹریلیا میں 7لاکھ 50 ہزار سے زائد فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے!

      ” چرسی پائلٹ“ کے انکشاف کے بعد ایئر انڈیا کا تمام پائلٹس کے لیے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

      گوگل کا زبردست دھماکہ: جدید ’ٹینسر جی 6‘ پروسیسر اور شاندار فیچرز کے ساتھ طاقتور ’پکسل 11‘ سیریز متعارف!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دھونکل کے محلہ موچی پورہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    شیرین کوٹھے ریلوے پھاٹک کاراستہ بند ،عوام شدید مشکلات کا شکار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور انورزیب خان بے نقاب نیوز ۔

     

    ریلوے والوں نے کس کا قانوں کے تحت عوامی راستہ بند کیا۔ کیا ڈی سی کے حکم پر ھوا۔اگر نہیں ھوا تو فورا راستے کو عوام کے فلاح وبہبود کے لئے راستہ کھولا جائے۔مقتدر حلقوں سے اپیل۔شیرین کوٹھے ریلوے پھاٹک کا بند راستہ کھولنے کی اپیل — عوام شدید مشکلات کا شکاربخدمت جناب پشاور سپرنٹنڈنٹ ریلوے عمران حیات  ،ریلوے ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران،ڈپٹی کمشنر نوشہرہ،ڈی پی او نوشہرہ،اور متعلقہ انتظامی  موضوع: شیرین کوٹھے میں طویل عرصے سے عوام کے زیرِ استعمال ریلوے راستہ بند کرنے پر نظرِ ثانی اور فوری کارروائی کی اپیل اہلِ علاقہ شیرین کوٹھے کی جانب سے ریلوے ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران، بالخصوص پشاور سپرنٹنڈنٹ ریلوے عمران حیات صاحب سے مؤدبانہ مگر پُرزور درخواست کرتے ہیں کہ شیرین کوٹھے میں ریلوے انتظامیہ کی جانب سے حال ہی میں بند کیے گئے عوامی راستے کے معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے۔ یہ راستہ گزشتہ تقریباً 60 سال سے عوام کے استعمال میں ہے۔ ماضی میں شیرین کوٹھے اور اس سے ملحقہ علاقوں کی آبادی کم تھی، لیکن آج 2026ء میں آبادی اور ٹریفک میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔ اس راستے سے خشکئی، مسکین آباد، خطاب کلے، باجوڑو کورونہ، گل خان کورونہ، بارہ بانڈہ، انڈسٹری اور دیگر متعدد علاقوں کے لوگ آمدورفت کرتے ہیں۔ اس راستے کو بند کرنے کے بعد عوام کے لیے آمدورفت کا دباؤ ایک ہی راستے پر بڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے شدید ٹریفک رش، عوامی مشکلات اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا باہمی جھگڑے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ عوام کا سوال ہے کہ اگر اس مخصوص راستے پر ٹرینوں کی آمدورفت نہیں ہوتی اور یہ راستہ طویل عرصے سے عوام استعمال کرتے آ رہے ہیں تو آخر اسی راستے کو بند کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ اس بندش کے احکامات کس کی ہدایت پر جاری کیے گئے، اس کی بھی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ہماری گزارش ہے کہ ریلوے حدود کا جائزہ لیا جائے۔ اگر ریلوے کی زمین اور دیگر مقامات پر صفائی یا تجاوزات کا مسئلہ موجود ہے تو اس کا بھی مناسب حل نکالا جائے، لیکن ایسا راستہ جس سے ہزاروں لوگوں کی روزمرہ آمدورفت وابستہ ہو، اسے بند کرنے سے پہلے عوامی سہولت اور متبادل راستے کو ضرور مدنظر رکھا جائے۔
    عوام کا سادہ سا مطالبہ ہے:”مسجد کو تنگ کریں، راستہ کھولیں اور عوام کو ریلیف دیں۔”ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ کسی ایک فرد کا ذاتی راستہ نہیں بلکہ متعدد دیہات، بازاروں اور آبادیوں کے عوام کی مشترکہ آمدورفت کا راستہ ہے۔ آبادی اور رش دن بدن بڑھ رہا ہے، اس لیے اس راستے کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہو چکی ہےلہٰذا ہم ریلوے کے اعلیٰ افسران، پشاور سپرنٹنڈنٹ ریلوے عمران حیات  ، متعلقہ ریلوے حکام، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور ڈی پی او نوشہرہ سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ:بند کیے گئے ریلوے راستے کا فوری معائنہ کیا جائے۔راستہ بند کرنے کی وجوہات اور احکامات کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔عوامی مشکلات اور ٹریفک رش کو مدنظر رکھتے ہوئے راستہ دوبارہ کھولنے پر غور کیا جائے۔اگر سیکیورٹی یا ریلوے آپریشن کی کوئی مجبوری ہے تو عوام کے لیے مناسب متبادل راستہ فراہم کیا جائے۔
    کسی بھی کارروائی سے پہلے مقامی عوام اور متعلقہ ذمہ داران کو اعتماد میں لیا جائے۔یہ کسی فرد کے خلاف شکایت نہیں بلکہ پورے علاقے کے عوام کا اجتماعی مسئلہ ہے۔ ہمارا مقصد ریلوے انتظامیہ کے ساتھ تصادم نہیں بلکہ عوام اور اداروں کے درمیان بہتر تعاون کے ذریعے مسئلے کا پُرامن اور مستقل حل تلاش کرنا ہے۔
    ہم سوشل میڈیا کی جانب سے تمام ریلوے افسران اور متعلقہ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ عوامی مشکلات کو سنجیدگی سے دیکھتے ہوئے اس معاملے پر فوری توجہ دیں گے۔

    Related Posts

    تاریخی قلعہ  میں یوم آزادی کی پرچم کشائی کی مرکزی تقریب

    اسلامیہ گرلز کالج میں یومِ آزادی کے حوالے سے  پروقار تقریب

    ینگ جرنلسٹ پریس کلب تلمبہ کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی تقریب

    مقبول خبریں

    ”آزادی صرف سرزمین نہیں عوام سے آئینی وعدے کی تکمیل کانام، پاکستان کھپے“ بلاول بھٹو کا پیغام

    لاہور پولیس فائرنگ واقعہ:اہم شخصیت کی بجائے ”پرتگال فیم“ علی ورک کے نئے رشتے دار کی حراست پھر رہائی

    79 واں یومِ آزادی: پنجاب پولیس ہائی الرٹ، آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 3 جوانوں کی شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا

    شہید سب انسپکٹر عدیل عاشق، ہیڈ کانسٹیبل اسد اور کانسٹیبل حارث سلیم کی نمازِ جنازہ ادا، کورکمانڈر اور آئی جی پنجاب سمیت اعلی حکام کی شرکت

    نادرا کا تاریخی قدم: 14 اگست سے چپ کے بغیر جدید کیو آر کوڈ پر مبنی قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کا اعلان

    بلاگ

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    یومِ آزادی کیسے منایا جائے؟

    ڈاکٹر ثمینہ گل: اردو ادب کے افق پر ایک درخشاں اور معتبر نام

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.