Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      میٹا نے آسٹریلیا میں 7لاکھ 50 ہزار سے زائد فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے!

      ” چرسی پائلٹ“ کے انکشاف کے بعد ایئر انڈیا کا تمام پائلٹس کے لیے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

      گوگل کا زبردست دھماکہ: جدید ’ٹینسر جی 6‘ پروسیسر اور شاندار فیچرز کے ساتھ طاقتور ’پکسل 11‘ سیریز متعارف!

      ٹرمپ کی نئی سروس عدالتی کٹہرے میں: میڈیا اداروں کا ’ٹروتھ سوشل‘ کے خلاف عدالت سے رجوع، کروڑوں کمائی کو چیلنج!

      سپارکو کا پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دھونکل کے محلہ موچی پورہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    تھکے ماندے ‘یو ایس ایس ابراہم لنکن’ کی جگہ نیا ائیرکرافٹ کیریئر ‘یو ایس ایس جارج واشنگٹن’ روانہ!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن : ایران کے ساتھ جاری جنگ اور سمندر میں ریکارڈ 260 سے زائد دن گزارنے والے امریکی ائیرکرافٹ کیریئر ‘یو ایس ایس ابراہم لنکن’ کے عملے کو درپیش سنگین مسائل اور شدید ذہنی دباؤ کے پیش نظر، بحریہ نے ایک اور بڑا بحری جہاز ‘یو ایس ایس جارج واشنگٹن’ (USS George Washington) مشرق وسطیٰ کی طرف روانہ کر دیا ہے۔
    یہ بھی پڑھیں :
    سمندر میں انسانی المیہ: طویل تعیناتی، یو ایس ایس ابراہم لنکن کے عملے میں خودکشی کی کوششیں، دی گارجین
    رپورٹس کے مطابق پیسیفک سے تعلق رکھنے والا ائیرکرافٹ کیریئر جارج واشنگٹن گزشتہ ہفتے ویتنام کے بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا، جو اب آبنائے ملاکا سے گزرتے ہوئے بھارتی سمندر اور پھر مشرق وسطیٰ کی جانب گامزن ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ جہاز طویل عرصے سے محاذ پر موجود ‘ابراہم لنکن’ کی جگہ سنبھالے گا۔
    ‘یو ایس ایس ابراہم لنکن’ کا یہ طویل ترین مشن گزشتہ سال 21 نومبر کو شروع ہوا تھا اور جنوری میں مشرق وسطیٰ پہنچنے کے بعد یہ ایران کے خلاف جنگ کا حصہ بنا۔ مسلسل محاذ پر رہنے اور جنگی ماحول کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہونے پر جہاز پر عملے کو خوراک، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی قلت کا سامنا کرنا پڑا، جس پر ڈیموکریٹک قانون سازوں نے پینٹاگون سے کڑے سوالات کیے ہیں۔
    وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہاز کے حالات سے متعلق خبروں کو "مسترد” کرتے ہوئے کہا کہ عملے کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور وہ ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ تاہم، عملے کے ارکان کے اہل خانہ اور کانگریس کے اراکین نے بڑھتے ہوئے ذہنی دباؤ اور خراب حالات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ بحریہ کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد طویل تعیناتی کا شکار ہونے والے فوجیوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

    Related Posts

    میٹا نے آسٹریلیا میں 7لاکھ 50 ہزار سے زائد فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے!

    چوری کرنے آیا تھا یا سونے؟ نقب زن گھر میں گھس کر بستر پر سو گیا! صبح اصلی مالکان نے اٹھایا، ویڈیو وائرل

    ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

    مقبول خبریں

    میٹا نے آسٹریلیا میں 7لاکھ 50 ہزار سے زائد فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے!

    تھکے ماندے ‘یو ایس ایس ابراہم لنکن’ کی جگہ نیا ائیرکرافٹ کیریئر ‘یو ایس ایس جارج واشنگٹن’ روانہ!

    چوری کرنے آیا تھا یا سونے؟ نقب زن گھر میں گھس کر بستر پر سو گیا! صبح اصلی مالکان نے اٹھایا، ویڈیو وائرل

    ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

    ایران سے جنگ میں امریکا کے کتنے جدید ترین ’ایم کیو-9 ریپر‘ (MQ-9 Reaper) تباہ ہوئے ؟ واشنگٹن پوسٹ کا اہم انکشاف

    بلاگ

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    یومِ آزادی کیسے منایا جائے؟

    ڈاکٹر ثمینہ گل: اردو ادب کے افق پر ایک درخشاں اور معتبر نام

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.