چکوال پولیس کی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کے چوری و گمشدہ موبائل فون برآمد
(منور حسین سے)
چکوال: ڈی پی او چکوال کی زیرِ نگرانی ضلعی پولیس کی آئی ٹی برانچ نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کے چوری اور گمشدہ ہونے والے موبائل فونز ٹریس کر لیے۔
پولیس کے مطابق ٹریس کیے گئے موبائل فونز کی مجموعی مالیت تقریباً 5 لاکھ روپے ہے۔ ڈی پی او چکوال کی ہدایات پر تمام برآمد شدہ موبائل فونز ان کے حقیقی مالکان کے حوالے کر دیے گئے۔
اپنے قیمتی موبائل فونز واپس ملنے پر شہریوں نے چکوال پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور پولیس افسران و اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔




