سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
تحصیل بار ایسوسی ایشن ڈسکہ کے سیکرٹری و پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اعتزاز احمد رائے نے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو ایک درخواست دیتے ہوئے 20 اگست 2026 ء کو ڈسکہ میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ منعقد کرنے کے لئے اجازت مانگی ہے۔اعتزاز احمد کا کہنا ہے کہ ڈسکہ سے مسلم لیگ ن کی راہنما و ممبر قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے یہ جو چیلنج کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 100 بندہ اکٹھا نہیں کر سکتی یا سڑک پر نہیں لا سکتی ہے تو ہم نے سیدہ نوشین افتخار کا چیلنج قبول کرتے ہوئے جلسہ کے انعقاد کے لئے درخواست دی ہے انھوں نے کہا کہ سیدہ نوشین افتخار نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف 100 بندہ اکٹھا کر لے گی یا سڑک پر لے آئے گی تو میں سیاست چھوڑ دوں گی تو اگر پاکستان تحریک انصاف نے 100 بندہ اکٹھا کر لیا تو پھر سیدہ نوشین کو سیاست چھوڑنے کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی کی نشست سے بھی مستعفی ہونا ہو گا۔

