سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو
ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکروں کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ میں ستھرا پنجاب میں جو سینٹری ورکرز کام کر رہے ہیں ان کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے جس کے باعث ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں جبکہ نوبت فاقہ کشی تک آ گئی ہے بلکہ بعض سینٹری ورکرز کا کہنا ہے اب تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہورہی ہیں لیکن ہم اپنے زیر تعلیم بچوں کو سکول کے لئے یونیفارم اور نئے جوتے خرید کر نہیں دے سکتے۔لہذا اصلاح احوال کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

