دیربالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
دسلوڑ کے مقام پر دریا پنجکوڑہ میں نہاتے ہوٸے بیک وقت 3 بچے ڈوب گٸے۔مقامی لوگوں نے 2 بچے زندہ نکالے جبکہ ایک بچی دریا کے تندوتیز لہروں کی نذر ہوگٸ۔بتایا جاتا ہے کہ ایک بچہ ڈوب گیا تھا جس کو بچانے کےلیے باقی دو بچے دریا میں کود گٸے لیکن تینوں بچے دریا نے اپنی بے رحم اغوش میں لے لٸے ۔موقع پر موجود مقامی لوگوں نے جان پر کھیلتے ہوٸے دو ڈوبنے والے بھاٸیوں کو بحفاظت نکال لٸے جبکہ ایک بچی دریا کے بے رحم موجوں کی نذر ہوگٸ ۔مقامی رضاکار تنظیموں نے لاش ڈھونڈ نکالنے کےلیے سرچ اپریشن کا اغاز کردیاہے۔زندہ بچ جانے والے دونوں بچوں کے والد کانام عنایت جبکہ لاپتہ بچی کے والد کا نام نظام بتایا جاتا ہے

