بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
بلوچستان میں ایک روز کی بندش کے بعد ٹرین سروس بحال کر دی گئی، جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگئی۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس آج شام کوئٹہ پہنچے گی۔


