سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
ٹریفک حادثہ میں ہنگامہ آرائی کرنے اور صحافی کو دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ کینٹ کی حدود میں پلی نالہ بھیڈ کے کے قریب ٹریفک سگنل پر گاڑی کو ٹکر مارنے اور سڑک بلاک کرنے جبکہ شہری و سابق چیئرمین پریس کلب سیالکوٹ انور حسین ولد عنایت اللہ گزشتہ شب تقریباً 11 بجے اپنی گاڑی پر کینٹ سیالکوٹ سے ماڈل ٹاؤن کی طرف اپنے ساتھیوں ندیم سلیم اور وہاب کے ساتھ جا رہا تھا اور پلی نالہ بھیڈ پر ٹریفک سگنل پر رکے ہوا تھا کہ اسی اثناء میں خواجہ صفدر روڈ کی جانب سے آنے والی سیاہ رنگ کی کار جس کو ذیشان وحید ولد عبدالوحید چلا رہا تھا اس نے انور باجوہ کی گاڑی کے پچھلے حصے کو ٹکر مار دی جبکہ ٹریفک پولیس کی موجودگی میں تقریباً آدھے گھنٹے تک چوک میں ٹریفک بلاک کئے رکھی اور ٹکر مارنے والے نے انور باجوہ کی گاڑی کا دروازہ ن کھولا اور انور باجوہ اور اس کے ساتھیوں ندیم سلیم اور وہاب کو سنگین نتائج اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑی کو ٹکر مارنے والے ذیشان وحید کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

