سیول: جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں سوشل میڈیا پر لائیو نشریات کے دوران کے پاپ کی پرستار 20 سالہ جاپانی لڑکی انفلوئنسر کی مبینہ خودکشی کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جس نے سوشل میڈیا کی دنیا میں صدمے کی لہر دوڑا دی ہے۔
پولیس اسٹیشن یونگسان کے مطابق ٹک ٹاکر لڑکی سیول کے علاقے یونگسان گو (Hangangno-dong) میں واقع اپنی رہائش گاہ سے ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریمنگ کر رہی تھی۔ خاتون کے ایک جاننے والے اور دوست کی ہنگامی کال موصول ہونے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، جہاں بدھ کی صبح تقریباً 5:33 بجے اسے مردہ حالت میں پایا گیا۔
ٹک ٹاکر مینا چین کے ٹک ٹاک پر 80 ہزار فالوورز موجود تھے۔ لائیو نشریات کے دوران جب ناظرین نے اس کی حالت دیکھی تو ٹک ٹاک اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ہزاروں صارفین نے فوری طور پر حکام سے رجوع کرنے اور اس کی جان بچانے کے لیے مدد کی اپیلیں کی تھیں، لیکن بدقسمتی سے مدد پہنچنے تک بہت دیر ہو چکی تھی۔
مقامی پولیس اس اندمناک واقعے کی اصل وجوہات اور حالات کا جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اس انتہائی قدم کے پیچھے کیا محرکات تھے۔
سوشل میڈیا لائیو اسٹریمنگ کے دوران ٹک ٹاکر خاتون انفلوئنسر کی 80 ہزار فالوورز کے سامنے خودکشی،!

