اٹک ڈسٹرکٹ رپورٹر
تھانہ نیو ائیرپورٹ پولیس کی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی، 05 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو ائیرپورٹ پولیس نے کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد کے سلسلہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے پر پنجاب کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے 05 ملزمان محمد نواز، راہب حسین، محمد اجمل، محمد فیاض اور محمد عمران کو گرفتار کر لیا۔ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے کہا کہ کرایہ داری کا اندراج نہ کروانا قانوناً جرم ہے، کرایہ داری ایکٹ پر مؤثر عملدرآمد سے مشکوک عناصر کی بروقت نشاندہی، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں مدد ملتی ہے، انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ قانون کی پابندی کرتے ہوئے کرایہ داری کا اندراج لازمی کروائیں۔


