سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
بجلی کا کرنٹ لگنے کے دو مختلف واقعات میں ایک بچی جاں بحق جبکہ بچہ زخمی ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ کے علاقہ کوٹلی بہرام موڑ میں گھر کے اندر کھیلتے ہوئے 15 ماہ کی ہانیہ دختر اعجاز پنکھے کی کھلی بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسرے واقعہ میں محلہ نور پورہ، پسرور روڈ پر 9 سالہ غوث علی ولد آصف کو گھر کے مرکزی گیٹ سے کرنٹ لگنے کے باعث پیٹ پر جھلسنے کے زخم آئے۔ ریسکو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد غوث علی کو گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا۔

