Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی تبدیلی: ”گوگل اسٹنٹ کے 10 سالہ دور کا خاتمہ “ متبادل متعارف کرا دیا گیا!

      اسپورٹس کا مستقبل بھی بدل گیا، روبوٹس کا سنسنی خیز مارشل آرٹس مقابلہ: شکست کے بعد مشین کاجشن، ویڈیو وائرل

      ”اے آئی “ کیسے سیلیبرٹیز کو متاثر کررہی ہے؟ بالی وڈ سینسیشن اداکارہ تبو بھی دہلی ہائیکورٹ پہنچ گئیں

      سپیس ایکس کا راکٹ چاند سے ٹکرا گیا

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا آوارہ راکٹ چاند سے ٹکرانے کو تیار، 3ٹن TNT کے برابر دھماکے سے 90 فٹ چوڑا گڑھا پڑ جائیگا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، ایران، عباس عراقچی نجف پہنچ گئے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تہران،نجف :ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اس وقت ایران اور امریکا کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ عباس عراقچی عراق پہنچ گئے
    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پیر کے روز اپنے ٹیلی گرام چینل پر اپنی آمد کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عراقی شہر نجف پہنچ گئے ہیں۔
    اسماعیل بقائی نے کہا کہ تہران اس وقت آبنائے ہرمز کے بارے میں عمان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، جو گذشتہ آٹھ روز سے جاری ہیں۔
    انھوں نے کہا: ’ہماری کوشش ہے کہ عمان کے ساتھ مشاورت اور تعاون سے جلد از جلد ایسا راستہ طے کیا جائے جس کے ذریعے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔‘
    انھوں نے کہا کہ عمان کے ساتھ کسی مفاہمت کا مطلب آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھل جانا نہیں ہے۔
    اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ متفقہ راستہ ’نہ موجودہ شمالی راستہ ہو گا اور نہ موجودہ جنوبی راستہ، بلکہ ایک نیا راستہ ہو گا جس پر دونوں فریق متفق ہوں گے۔‘
    ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ’کسی بھی صورت 28 فروری سے پہلے والی حالت میں واپس نہیں آئے گی۔‘
    28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ شروع کی تھی جس کے ردعمل میں ایران نے یہ اہم آبی گزر عملاً بند کر دی تھی اور اعلان کیا تھا کہ وہ اس آبنائے سے گزرنے والی آمد و رفت کو کنٹرول کرنے اور جہازوں پر فیس عائد کرنے کا حق رکھتا ہے۔
    دوسری طرف ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی ایم کیو نائن ڈرون کو مار گرایا ہے۔
    پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان سے متعلق بی بی سی فارسی نے یہ خبر دی ہے کہ ’ڈرون کو ایرانی فضائیہ کے نئے اور جدید دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔‘

    Related Posts

    عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل کو فون، ایران عمان آبنائے ہرمز کھولنے پر متفق

    ”انڈین وائرس بیٹا جی تک بھی پہنچ گیا“،دفترِ خارجہ کا شیخ حسینہ کے بیٹے کے آئی ایس آئی سے متعلق الزامات پر کرارا جواب

    ” دی وائر “ : غزہ جنگ میں بھارت نے اسرائیل کی کیسے مدد کی؟ خفیہ کردار بے نقاب، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ

    مقبول خبریں

      سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ملاقات

    ضلع قلات شام 10بجے سے صبح 7 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا

    وباش نوجوان کی تیرہ سالہ لڑکی کے ساتھ بداخلاقی،ملزم گرفتار

    دریائے چناب میں بھارت کی طرف بگلیہار ڈیم سے 3 روز بعد دوبارہ پانی چھوڑ دیا گیا

    قاضی احمد کے قریب پولیس مقابلہ، اہلکار شہید، ڈاکو ہلاک

    بلاگ

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    ”غازی آباد سے اٹھی چنگاری، کیا پنجاب پولیس میں احتساب کا طوفان آئے گا ؟“

    گاذر قبیلے کا فخر حافظ محمد رفیق گاذر شہید وطن پر قربان

     شانگلہ… جہاں پہاڑ آج بھی سرسبز مگر ہر گھر ماتم کدہ بن چکا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.