مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ
مٹیاری کی تعصیل ہالا میں اوباش نوجوان کی طرف سے تیرہ سالہ لڑکی کے ساتھ بداخلاقیکا واقعہ پیش آیا۔ ہالا کی سچار کالونی کی رہائشی تیرہ سالہ لڑکی فائزہ خاصخیلی کے ساتھ پڑوسی کے اوباش نوجوان دوست علی کمان کی جانب سے جبری بداخلاقی کے بعد متاثرہ لڑکی نے اپنے والد اور دادی کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ کر اوباش نوجوان کے خلاف رپورٹ درج کروا دی۔ جہاں بچی نے بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے پھوپھی کے گھر جا رہی تھی کہ گلی میں کھڑے پڑوسی دوست علی کھمان نے نوکروں سے مل کر ہاتھ سے پکڑ کر روک کر گھر میں لے گیا جہاں اس نے مجھ سے زبردستی بداخلاقی کی اور مجھے اندھیرے کمرے میں بند کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ میں نے رات کو اپنے کمرے میں بند کر رکھا تھا صبح کو میں نے وہاں سے بھاگ کر اپنے گھر والوں کو سب کچھ بتا دیا متاثرہ لڑکی کی دادی مسمات صاحبزادی خاصخیلی نے بتایا کہ ہم غریب مسکین اور شریف لوگ ہیں ہماری بچی گزشتہ روز سے لاپتہ تھی جس کے ارد گرد تلاش کرنے کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا اور آج صبح بچی گھر پہنچی جہاں اس نے بتایا کہ دوست علی کھمان نے اسے کمرے میں بند کرکے زبردستیبداخلاقی کی۔ دوسری جانب ہالا پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے لیٹر دے کر اسپتال روانہ کر دیا جب کہ ایس ایچ او ہالا ایاز احمد بگھیو نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے الزام کے تحت آنے والے ملزم دوست علی کھمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

