سانگهڙ. اشفاق سلہری )
سانگھڑ کے علاقےکھڈرو تھانے کی حدود میں واقع گوٹھ دریا خان بالادی میں 40 سالہ خاتون نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفیہ کی شناخت خورشیدہ بیگم کے نام سے ہوئی، جو تین بچوں کی ماں تھی۔ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور وہ گزشتہ رات پراسرار طور پر اپنے گھر سے لاپتا ہوگئی تھی۔ اہلِ خانہ نے تمام رات مختلف مقامات پر اس کی تلاش جاری رکھی،تاہم بعد ازاں دم واہ شاخ سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی کھڈرو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے، جبکہ اہلِ خانہ غم سے نڈھال ہیں۔

