کراچی :پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 30 ہزار 436 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 69 ہزار 29 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 80 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی منڈیوں میں بے یقینی کی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی دیکھنے میں آسکتا ہے۔

