Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ”کیوں نہ جرمانہ کیا جائے“محمد رضوان کی NCCIA کی کارروائی کے خلاف درخواست خارج

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹر محمد رضوان کی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی کارروائی کے خلاف درخواست خارج کردی ہے۔
    ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے محمد رضوان کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے قومی کرکٹر کو این سی سی آئی اے کے سوالات کے جوابات دینے کی ہدایت کردی ہے۔
    محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کی کارروائی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور اپنے وکیل قاضی عمیر علی کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی۔
    محمد رضوان نے درخواست میں این سی سی آئی اے کے دائرہ اختیار اور تحقیقات کی نوعیت پر سوالات اٹھائے جب کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک این سی سی ائی اے کی کارروائی روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔
    وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ ادارے نے طلب کرنے سے متعلق کوئی مخصوص الزام نہیں بتایا، این سی سی آئی اے کسی نامعلوم الزام کی تحقیقات کیوں کررہا ہے؟
    آج نیوز نے محمد رضوان کی ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی کاپی حاصل کی، جس میں کرکٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ این سی سی آئی اے کے طلبی نوٹس بوگس اور غیر قانونی ہیں۔
    درخواست میں محمد رضوان نے کہا کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے آن لائن بیٹنگ اور جوئے سے متعلق عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ وہ 10 ستمبر کو این سی سی آئی اے میں پیش ہوچکے ہیں اور حکومتی ایجنسی کے سوالات کے جوابات بھی دے چکے ہیں۔
    محمد رضوان نے مؤقف اپنایا کہ حکومتی ایجنسی کے افسر نے انہیں بغیر نوٹس کے تفتیش کا سامنا کرایا، جبکہ ان کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا گیا جو تاحال واپس نہیں کیا گیا۔
    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کرپشن سے متعلق معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ کو بھیجا جانا چاہیے، کیونکہ کرکٹرز کو کرپشن سے متعلق معاملات میں آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ متعلقہ فورم ہے۔
    محمد رضوان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف معاملہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو نہیں بھیجا گیا۔
    درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے این سی سی آئی اے کی کارروائی اور طلبی نوٹس کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
    واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے محمد رضوان اور امام الحق کو سوال نامہ دیا تھا، دونوں کھلاڑیوں نے 15 ستمبر تک سوالنامے کے جوابات جمع کرانے تھے، امام الحق نے سوالنامے کے جوابات جمع کروا دیے۔
    محمد رضوان اور امام الحق کو دورہ انگلینڈ سے وطن واپس بلا لیا گیا تھا جس کے بعد دونوں کے خلاف تحقیقات شروع کی گئیں۔

    Related Posts

    اکیسویں صدی کا طویل ترین سورج گرہن کب نظر آئے گا؟کیا ہوگا؟

    پاکستان کا بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2026 کھیلنے سے دوٹوک انکار، بڑا مطالبہ کردیا

    کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

    مقبول خبریں

    اکیسویں صدی کا طویل ترین سورج گرہن کب نظر آئے گا؟کیا ہوگا؟

    پاکستان کا بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2026 کھیلنے سے دوٹوک انکار، بڑا مطالبہ کردیا

    کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

    ”کیوں نہ جرمانہ کیا جائے“محمد رضوان کی NCCIA کی کارروائی کے خلاف درخواست خارج

    اینٹی کرپشن کا خوف: ریونیو کے بعد میونسپل کمیٹی پسرور کے افسران بھی دفاتر سے غائب

    بلاگ

    بزمِ سعد شاہوالا جنوبی: ادب کی شمع روشن رکھنے والی ایک توانا آواز

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اچانک ایک نیا اور سنسنی خیز موڑ

      دیر بالا کو آگ نہیں، امن کی روشنی چاہیے

      کیا سعودی عرب چاروں طرف سے غیر محفوظ ہو رہا ہے؟

    ملک شوکت حیات شاہی کھرل—تعلیم، عشقِ رسول ﷺ اور خدمتِ خلق کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.