Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا بڑا بم: اب ”ہیلو ‘سری’ (Siri) “ سے پوچھنے کے لیے آئی فون صارفین کو بڑی قیمت چکانا ہوگی!

      لاہور ہائیکورٹ کا کرپٹو کرنسی پر اہم فیصلہ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے اہم قانونی اصول طے کردیا

      سیاسی دشمنیاں بھلا کر پارلیمنٹ کا انوکھا اتحاد: پی ٹی آئی اور حکومت خواتین کو عبایا سے ’آزاد‘ کرانے پر ایک پیج پر آ گئے!

      کیا مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز کی جنگ میں امریکا نے بازی پلٹ دی ہے؟ چینی روبوٹس پر پابندی کے بعد عالمی سطح پر کھلبلی مچ گئی!

      گوگل پکسل 11 سیریز کی لانچنگ سے قبل اہم لیکس: سٹوریج، بیٹریاں اور قیمت سے متعلق اہم انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایک ارب 5 کروڑ 56 لاکھ سے زائد کے گندم نقصان کیس میں فوڈ انسپکٹر ملازمت سے برطرف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سانگھڑ (اشفاق سلہری سے)

     

    حکومتِ سندھ کے محکمہ خوراک نے ضلع سانگھڑ میں گندم کے سرکاری ذخائر میں مبینہ خردبرد، کمی اور نقصان کے سنگین معاملے پر فوڈ انسپکٹر (بی ایس-12) محمد عباس میمن کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔30 جولائی 2026 کو جاری ہونے والے سیکریٹری فوڈ اینڈ اتھارٹی سندھ غلام عباس نائچ کے دستخط شدہ آرڈر کے مطابق محمد عباس میمن پر ضلع سانگھڑ کے PRC نواب آباد، کھپرو کمپلیکس، پرانا کھپرو اور سانگھڑ گوداموں میں مجموعی طور پر 6,291.890 میٹرک ٹن گندم کی کمی، خردبرد اور نقصان کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔سرکاری آرڈر کے مطابق مجموعی سرکاری نقصان کی اصل رقم 79 کروڑ 11 لاکھ 10 ہزار 273 روپے جبکہ مارک اپ 26 کروڑ 45 لاکھ 20 ہزار 535 روپے بنتا ہے، یوں مجموعی واجب الادا رقم 1 ارب 5 کروڑ 56 لاکھ 30 ہزار 808 روپے مقرر کی گئی ہے۔
    آرڈر میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران کھپرو سے حیدرآباد اور کوٹری کی جانب 12 ٹرک سرکاری گندم کی غیر قانونی منتقلی اور نجی افراد کی مبینہ ملی بھگت سے سرکاری گندم کی چوری و غیر قانونی فروخت کے الزامات بھی شامل ہیں۔ مزید یہ کہ گوداموں میں موجود گندم کو خراب، گھُن زدہ، مٹی سے آلودہ اور ناقابلِ استعمال قرار دیا گیا۔
    سرکاری حکم نامے کے مطابق محمد عباس میمن کو متعدد شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے، جبکہ حتمی شوکاز نوٹس اور ذاتی سماعت کے باوجود وہ تسلی بخش جواب پیش نہ کر سکے اور نہ ہی مقررہ تاریخ پر ذاتی سماعت میں پیش ہوئے، جس کے بعد سندھ سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 1973 کے تحت انہیں  کی بڑی سزا دی گئی۔
    محکمہ خوراک نے ڈائریکٹر فوڈ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری نقصان کی وصولی کے لیے کارروائی کی جائے، جبکہ معاملہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کو بھی فوجداری تحقیقات کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ 30 روز کے اندر سرکاری رقم کی وصولی کے لیے متعلقہ عدالت میں سول سوٹ دائر کیا جائے۔

    Related Posts

    خوشخبری، پٿورو کے لیے 35 کروڑ کا میگا واٹر سپلائی پروجیکٹ منظور

    نوشکی شہر میں چوتھے روز بھی کرفیو نافذ

    ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی سینئر صوبائی وزیر  سے اہم ملاقات

    مقبول خبریں

    خوشخبری، پٿورو کے لیے 35 کروڑ کا میگا واٹر سپلائی پروجیکٹ منظور

    نوشکی شہر میں چوتھے روز بھی کرفیو نافذ

    ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی سینئر صوبائی وزیر  سے اہم ملاقات

    ایک ارب 5 کروڑ 56 لاکھ سے زائد کے گندم نقصان کیس میں فوڈ انسپکٹر ملازمت سے برطرف

    کوٹھا کازوے کا اپروچ روڈ معمولی مرمت کے بعد پھر بارش کا دباؤ برداشت نہ کر سکا

    بلاگ

    شانگلہ میں قیامت صغریٰ

    اٹک ؛ کوبرا گینگ کا خاتمہ، سہیل ظفر چٹھہ ، اور دو سردار پولیس افسر دہشت کے خلاف جنگ کے ہیرو بن گئے

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.