خوشخبری پٿورو کے لیے 35 کروڑ کا میگا واٹر سپلائی پروجیکٹ منظور – تاریخی منصوبے سے عوام میں خوشی کی لہرتفصیلات کے مطابق!پٿورو کے باسیوں کے دیرینہ اور اہم مسئلے، یعنی پینے کے صاف پانی کی کمی کو ختم کرنے کے لیے 35 کروڑ روپے کی لاگت سے میگا واٹر سپلائی اسکیم پر عملی کام کا آغاز ہونے والا ہے۔ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے لیے درکار واٹر سپلائی کے پمپ پٿورو واٹر سپلائی پر پہنچ چکے ہیں، جبکہ اگلے چند دنوں میں باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔یہ میگا اسکیم وائس چیئرمین وکرم کمار جسوانی کی مسلسل کاوشوں اور سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کے خصوصی تعاون سے منظور ہوئی ہے۔اس منصوبے کا مقصد پٿورو کے شہریوں کو صاف، محفوظ اور مستقل بنیادوں پر پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔پٿورو شہر کے رہائشی کئی سالوں سے پینے کے پانی کی شدید قلت کے باعث سخت مشکلات کا شکار تھے۔ اب اس تاریخی منصوبے سے امید پیدا ہوئی ہے کہ شہریوں کو جلد ہی صاف پانی جیسی عظیم نعمت میسر آئے گی اور ان کی روزمرہ زندگی میں بڑی آسانی پیدا ہوگی۔پٿورو کی عوام نے اس عوام دوست اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا تاکہ ہر گھر تک صاف پانی پہنچ سکے اور شہر کا یہ پرانا مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے۔