میاں چنوں:بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
بلدیہ میاں چنوں کی جانب سے شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران سرکاری عملے سے گالم گلوچ، مزاحمت اور مارپیٹ کرنے کے واقعہ پر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔بلدیہ حکام کے مطابق شہری مفاد میں تجاوزات کے خاتمے کی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی، جبکہ سرکاری فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنے، عملے سے بدتمیزی یا تشدد کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

