Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز کی جنگ میں امریکا نے بازی پلٹ دی ہے؟ چینی روبوٹس پر پابندی کے بعد عالمی سطح پر کھلبلی مچ گئی!

      گوگل پکسل 11 سیریز کی لانچنگ سے قبل اہم لیکس: سٹوریج، بیٹریاں اور قیمت سے متعلق اہم انکشاف

      مودی جی کا "ڈیئر پھرینڈز” انداز الٹا پڑ گیا: فیس بک ویڈیو غائب کیوں ہوئی ؟

      جاپانی مارکیٹ میں کھلبلی: چینی کمپنی بی وائی ڈی (BYD) نے سستی ترین الیکٹرک منی کار ’ریکو‘ لانچ کر دی، نسان اور ہنڈا کو کڑا چیلنج!

      25سال کے طویل انتظار کے بعد ہنڈا ’پریلوڈ‘ کی شاندار واپسی: دلکش لُک، 44 ایم پی جی زبردست مائیلیج اور ہائبرڈ ٹیکنالوجی کا جادو!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اٹک ؛ کوبرا گینگ کا خاتمہ، سہیل ظفر چٹھہ ، اور دو سردار پولیس افسر دہشت کے خلاف جنگ کے ہیرو بن گئے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر :اسد مرزا
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے
    اٹک میں برسوں سے خوف اور دہشت کی علامت سمجھے جانے والے بدنام زمانہ کوبرا گینگ کے خاتمے کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گینگ کا مبینہ سرغنہ زرغام اللہ اسکا والد خالد ہری پور میں ایک آپریشن کے دوران پولیس مقابلے میں مارا گیا جبکہ اسکے ساتھی مائیکل وغیرہ بھی جہلم اور دیگر علاقوں میں مارے گئے جس کے ساتھ ہی اٹک کی تاریخ کے خطرناک ترین جرائم پیشہ نیٹ ورک کا باب بند ہو گیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق کوبرا گینگ کی کمر توڑنے کی بنیاد اس وقت رکھی گئی تھی جب موجودہ سی پی او گوجرانوالہ سردار غیاث گل بطور ڈی پی او اٹک تعینات تھے۔ انہوں نے ضلع بھر میں پولیس ٹیموں، خصوصاً ایس ایچ اوز کی نئی حکمت عملی کے تحت ازسرنو تشکیل کی، جس کے بعد کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہوا اور گینگ کے متعدد مبینہ ارکان پولیس مقابلوں میں مارے گئے۔ تاہم گینگ کا مبینہ سرغنہ زرغام اللہ اس وقت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ پولیس کے مطابق حالیہ دنوں میں زرغام اللہ نے اپنے آبائی علاقے ماڑی کے ایک قریبی دوست سے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا۔ مبینہ انکار پر دوست کی بیٹی کے اغوا کی اطلاع سامنے آئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چونکہ اشتہاری کے متاثرہ خاندان سے پرانے تعلقات تھے، اس لیے ابتدائی تحقیقات میں لڑکی کے اپنی مرضی سے جانے کے شواہد بھی زیرِ غور ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
    ڈی پی او اٹک سردار مہوران سنگھ نے واقعے کے بعد خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں، جبکہ سی سی ڈی کی ٹیمیں بھی آپریشن میں شامل ہو گئیں۔ دن رات جاری انٹیلی جنس بیسڈ کوششوں کے بعد گزشتہ روز ہری پور میں زرغام اللہ کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر مشترکہ کارروائی کی گئی۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران ہونے والے مقابلے میں زرغام اللہ مارا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے بعد کوبرا گینگ عملاً ختم ہو چکا ہے اور اٹک میں برسوں سے پھیلی خوف کی فضا کے خاتمے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ مقامی حلقوں میں اس کامیابی کو دو پولیس افسران، سردار غیاث گل اور سردار مہوران سنگھ کی مسلسل حکمت عملی اور قیادت کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے، جنہوں نے مختلف ادوار میں اس خطرناک گینگ کے خلاف فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

    Related Posts

    خوشیوں پر بھی پہرے:دلہن کیلئےانگوٹھی ، مہندی ، موسیقی اور میک اپ ممنوع،طالبان کا 10 صفحات پر مشتمل سخت ترین اخلاقی فرمان

    ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ، اگلے 24 گھنٹوں کیلئے پھر پٹرول کی تلوار لٹکنے لگی

    اولاد کی آمد سے ماں کی صحت زیادہ متاثر ہوتی ہے، تحقیق

    مقبول خبریں

    رقص، رنگ اور موسیقی کا طوفان: نورا فتحی کا نیا سولو سنگل 31 جولائی کو تہلکہ مچانے کے لیے تیار

    خوشیوں پر بھی پہرے:دلہن کیلئےانگوٹھی ، مہندی ، موسیقی اور میک اپ ممنوع،طالبان کا 10 صفحات پر مشتمل سخت ترین اخلاقی فرمان

    ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ، اگلے 24 گھنٹوں کیلئے پھر پٹرول کی تلوار لٹکنے لگی

    اولاد کی آمد سے ماں کی صحت زیادہ متاثر ہوتی ہے، تحقیق

    پانچ سال میں 40 مرتبہ ’فیل‘ ہوا قومی شاہراہوں کا انفراسٹرکچر، مودی حکومت کا پارلیمنٹ میں اعتراف

    بلاگ

    اٹک ؛ کوبرا گینگ کا خاتمہ، سہیل ظفر چٹھہ ، اور دو سردار پولیس افسر دہشت کے خلاف جنگ کے ہیرو بن گئے

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.