سانگھڑ. اشفاق سلہری
سانگھڑ کے علاقے پیرومل تھانے کی حدود میں نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں تفصیلات کے مطابق پیرومل تھانے کی حدود سے ایک نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت شہباز علی کے نام سے ہوئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیےڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دیا گیا۔مقتول کے کزن کے مطابق شہباز علی رات کے وقت اپنی اوطاق میں سو رہا تھا کہ نامعلوم ملزم نے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں،جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کی اصل وجوہات پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گئ۔

