جام صاحب شہید بینظیر آ باد (نواب شاہ) وقار مغل
جام صاحب کے قریب چودگی کے علاقے میں بابو چھن شاخ سے تقریباً 30 سالہ نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور شاخ سے لاش نکال کر اپنی تحویل میں لے لی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت محمد کامران فراز ولد طارق جاوید مغل، رہائشی ملک کالونی، جام صاحب روڈ، سٹی نواب شاہ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

