Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      25سال کے طویل انتظار کے بعد ہنڈا ’پریلوڈ‘ کی شاندار واپسی: دلکش لُک، 44 ایم پی جی زبردست مائیلیج اور ہائبرڈ ٹیکنالوجی کا جادو!

      آئی پیڈ صارفین کے لیے خوشخبری، واٹس ایپ میں چار نئے فیچرز متعارف

      کیا مصنوعی ذہانت اور روبوٹ کلاس رومز میں انسانی استاد کی جگہ لے سکتے ہیں؟نیویارک کے ہائی سکول میں پہلی ”ہیومینائڈ“ ٹیچر تعینات

      ایچ 1 بی ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس کا معاملہ: ٹرمپ حکومت عدالت میں ناکام، فیصلہ برقرار

       دماغ سےروبوٹ چلانے والی نئی ٹیکنالوجی متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 2، ن لیگ ایک نشست پر کامیاب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مختلف حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے میر پور، کوٹلی اور بھمبھر میں قائم 13 حلقوں پر آج ووٹنگ ہوئی، 5 بجے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹنگ کے لیے ایک گھنٹہ اضافی دیا گیا جس کے بعد اب غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

    حلقہ ایل اے 2 میرپور 2 کے تمام 149 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا اور یہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید نے 12904 ووٹ لے کر میدان مارلیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 8182 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

    حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 161 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان 11676 ووٹ لے کر  کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید 9832 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

    حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام 162 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 20172 ووٹ لے کر جیت  گئے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری صہیب ارشد 13865 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

    حلقہ ایل اے 1 میرپور 1 کے 139 پولنگ اسٹیشنز میں سے 107 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اورغیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے اظہر صادق 12303 ووٹ لے کرآگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے محمد افسر شاہد 7278 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

    حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1 کے 176 پولنگ اسٹیشنز میں سے 115 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وقار احمد نور 21573 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 18406 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    حلقہ ایل اے 6 بھمبر 2 کے 195 پولنگ اسٹیشنز میں سے 100 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجےکے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رزاق 21210 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان چوہدری 11354 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3 کے 237 پولنگ اسٹیشنز میں سے 51 کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 9178 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق 5064 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 کے 155 میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال ملک 1221 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 1174 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 کے 178 پولنگ اسٹیشنز میں سے 119 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم  ووٹ 23568 لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 15382 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3 کے 169 میں سے 36 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 6999 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے فتح محمود الحسن 3560 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4 کے 206 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اخلاق 254 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف 148 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 کے 207 پولنگ اسٹیشنز میں سے 40 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 2613 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد ریاست خان 1255 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کے 193 پولنگ اسٹیشنز میں سے 110 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا، جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 13063 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد ولید انقلابی 8995 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    Related Posts

    پہلاٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 282 رنز بنا کر آؤٹ

    فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 115 کلو غیر معیاری کنفیکشنری مصنوعات تلف، 60 ہزار روپے جرمانے

    شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، شیر علی خان

    مقبول خبریں

    پہلاٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 282 رنز بنا کر آؤٹ

    نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 2، ن لیگ ایک نشست پر کامیاب

    آزاد کشمیر انتخابات کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ شروع کانٹے دار مقابلہ جاری

    ٹوتھ پیسٹ میں ’مائیکروپلاسٹک‘ کی رپورٹ سے بنگلہ دیش میں تشویش، لاکھوں افراد کی صحت کو خطرہ لاحق!

    پانی کی سپلائی متاثر‘لندن کے ’گیٹوک ایئرپورٹ‘ پر بیت الخلاء اور ریسٹورنٹس بند 

    بلاگ

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.