قاضی احمد رپورٹ سائين بخش لاکھو
قاضی احمد: ناجیہ طلبہ تنظیم، نشاط جماعت لواری شریف ضلع شہید بینظیر آباد کی جانب سے تنظیم کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر پریس کلب قاضی احمد میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں کیک کاٹنے کی رسم ناجیہ طلبہ تنظیم کے مرکزی نائب صدر علی رضا دہری، نشاط تنظیم جماعت لواری شریف ریجن شہید بینظیر آباد کے صدر سائیں علی بخش قریشی، سائیں ممتاز میمن، محمد رمضان لاشاری، ممتاز مہر، کاشف پیرزادہ، عامر پیرزادہ، عبدالستار کوریجو، اذان پیرزادہ، عابد کیریو، سائیں خادم منگی اور نعمت اللہ جتوئی نے پریس کلب قاضی احمد کے سرپرستِ اعلیٰ کامریڈ ایم بی دہری، صدر رانا عبدالغفور راجپوت، دیگر عہدیداروں، اراکین اور صحافیوں کے ہمراہ ادا کی۔اس موقع پر تنظیم کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نشاط تنظیم 22 جولائی 1983ء کو قائم ہوئی، جو گزشتہ 43 برسوں سے تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور فلاحی خدمات کے شعبوں میں بے لوث انداز میں خدمات انجام دے رہی ہے۔ تنظیم موجودہ سجادہ نشین درگاہِ عالیہ لواری شریف حضرت قبلہ پیر محمد صادق قریشی نقشبندی کی رہنمائی میں پاکستان سمیت مختلف ممالک میں تعلیم، انسانیت اور سماجی خدمت کے مشن کو کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔تقریب کے اختتام پر نشاط تنظیم کے رہنماؤں نے پریس کلب قاضی احمد کے عہدیداروں، اراکین اور صحافیوں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا، جبکہ تنظیم کی مزید ترقی، استحکام، ملک میں امن، خوشحالی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

