بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
کھڈکوچہ کے علاقے انجیری کراس کے مقام پر پل دھماکے سے تباہ، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ انجیری کراس کے قریب نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر دھماکہ خیز مواد کے ذریعے پل کو نقصان پہنچایا، جس کے باعث کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے کی فضائی نگرانی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ہیلی کاپٹر اور ڈرون کیمروں کے ذریعے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ زمینی سطح پر سیکیورٹی اقدامات بھی جاری ہیں۔


