Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پنجاب میں اے آئی انقلاب کا آغاز؛ علی ڈار کا شنگھائی میں ہواوے ریسرچ سینٹر کا اہم دورہ

      سام سنگ کے نئے ماڈلز کی تفصیلات لیک،نئے فولڈ ایبل فونز اور واچ کے اہم راز فاش، کیا کچھ نیا ہے؟

      گاڑی کا انجن بار بار خراب ہو رہا ہے؟ تو اس کے پیچھے ‘پیٹرولیم مافیا’ کا خطرناک کھیل ہے!چشم کشا رپورٹ

      دنیا بھر میں فیس بک ڈاؤن: پاکستان سمیت لاکھوں صارفین سروس سے محروم

      اے آئی کے میدان میں بازی پلٹ گئی: ایپل کی واپسی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کون؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مودی ہندوستانی تاریخ کے سب سے بڑے نوجوان مخالف وزیر اعظم ہیں: راہل گاندھی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راہل گاندھی نے کہا کہ ’’152پیپر لیک، 7.5 کروڑ طلبہ متاثر اور سزا ایک بھی مجرم کو نہیں۔ سزا کسے ملی؟ محنتی نوجوانوں کو۔ اور جب ان بچوں نے تعلیم کے جائز سوالات اٹھائے تو جواب میں ملی لاٹھی اور حراست۔‘‘

    لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کو احتجاجی طلبہ پر لاٹھی چارج اور تعلیمی نظام کے معاملے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’فہس بک‘ پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’وزیر اعظم مودی ہندوستان کی تاریخ کے سب سے بڑے نوجوان مخالف وزیر اعظم ہیں۔ اس قدر نوجوان مخالف ہیں کہ ایک ناکام وزیر تعلیم سے استعفیٰ تک نہیں لے سکتے۔‘‘

    راہل گاندھی نے اپنی ’فیس بک‘ پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی بات رکھ رہے ہیں، ساتھ ہی مظاہرین طلبہ پر لاٹھی چارج کے مناظر بھی نظر آ رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’ 152پیپر لیک، 7.5 کروڑ طلبہ متاثر اور سزا ایک بھی مجرم کو نہیں۔ سزا کسے ملی؟ محنتی نوجوانوں کو۔ اور جب ان بچوں نے تعلیم کے جائز سوالات اٹھائے تو جواب میں ملی لاٹھی اور حراست۔ پیپر لیک کرنے والے مجرم آزاد اور واجب مسائل اٹھانے والے طلبہ گھسیٹے جاتے ہیں، پیٹے جاتے ہیں۔ یہ حکومت صرف نوجوانوں کو ناکام ہی نہیں کر رہی ہے بلکہ ان پر ٹوٹ پڑی ہے۔‘‘

    راہل گاندھی کے علاوہ کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے بھی طلبہ پر لاٹھی چارج کے معاملے پر حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’بی جے پی حکومت کو بچوں پر لاٹھی چلانے کے بجائے اپنی پالیسیوں اور نااہلیوں کا جائزہ لینا چاہیے۔ پہلے نیٹ کا پیپر لیک ہوا، امتحان منسوخ ہوا اور ری-نیٹ میں بھی بے ضابطگیوں کی خبریں آئی ہیں۔ کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم خود نگرانی کریں گے، اس کے باوجود یہ سب کیوں اور کیسے ہو رہا ہے؟ بار بار اتنے پیپر لیک کیسے ہو رہے ہیں؟‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’پارلیمنٹ میں اس مسئلے پر تفصیلی بحث ہونی چاہیے اور وزیر اعظم کو ملک کے کروڑوں نوجوانوں کی بات سننی چاہیے، انہیں جواب دینا چاہیے۔‘‘

     

    Related Posts

    ‘ساٹھ فیصد سے زائد امریکی عوام ایران امریکا امن معاہدے کے حامی ، ٹرمپ نے سروے نتائج شیئر کردیے

    منشیات فروش گرفتار، 1 کلو سے زائد چرس برآمد

    ’سیاست دانوں کو اب بہتر کارکردگی دکھانی ہوگی، نو منتخب برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہیم کا اہم پیغام

    مقبول خبریں

    ‘ساٹھ فیصد سے زائد امریکی عوام ایران امریکا امن معاہدے کے حامی ، ٹرمپ نے سروے نتائج شیئر کردیے

    مودی ہندوستانی تاریخ کے سب سے بڑے نوجوان مخالف وزیر اعظم ہیں: راہل گاندھی

    ’سیاست دانوں کو اب بہتر کارکردگی دکھانی ہوگی، نو منتخب برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہیم کا اہم پیغام

    کشمیری عوام کو اپنے نمائندے آزادانہ طور پر منتخب کرنے کا حق حاصل ہے،فردوس عاشق اعوان

    روڈ حادثے میں نوابشاہ کے 2 نوجوان جاں بحق، 2 زخمی

    بلاگ

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    نواب ذوالفقار خان کی قیادت سے بلوچستان میں امن کی بحالی ممکن!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.