سیالکوٹ سلیم احمد اعوان شیخو
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانولہ میں چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور ہیڈ کلرک کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا جبکہ بیچ بچاؤ کروانے والے چیف سینٹری انسپیکٹر ندیم چیمہ کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے معطل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر عدنان نے ہیڈ کلرک فیصل کو حکم دیا کہ ہاؤس جاب کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے لیکن ہیڈ کلرک فیصل نے جب وہ سرٹیفیکیٹ چیئرمین کی مرضی کے مطابق جاری نہ کیا تو مذکورہ چئیرمن نے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ناہید کے سامنے مذکورہ ہیڈ کلرک کو تھپڑ مارے جب دوبارہ بھی معاملہ حل نہ ہوا تو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ساری قیادت میڈکل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں پہنچ گئی اور دوبارہ ہیڈ کلرک فیصل کو بلا کر ذلیل کرنا شروع کر دیا اس دوران جب چیف سینٹری انسپکٹر ندیم افضل چیمہ نے ینگ ڈاکٹرز ایسوس…

