اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے اوپر ہونے والے پروپیگنڈے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین نے ان پر ڈیزل کے پرمٹ لینے، پلازے بنانے اور دبئی میں ہوٹل خریدنے جیسے من گھڑت الزامات لگائے، یہاں تک کہ یہ مشہور کیا گیا کہ وہ دو دن ہوٹل میں رہے اور 80 ہزار روپے کی لسی پی گئے۔
میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ میں نے ڈیزل کے پرمٹ لئے پلازے بنا لئے دبئی میں ہوٹل بنا لیا 80 ہزار کی لسی پی لی دو دن ہوٹل میں رہا اور میں نے 80 ہزار کی لسی پی لی شرم بھی نہیں آتی اس قسم کی گفتگو کرتے ہوئے !
مولانا فضل الرحمان#مولانا_سے_معافی_مانگو pic.twitter.com/x6G91jEFo1— Sardar Ali (@Sardar77415930) July 19, 2026
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی جھوٹی اور غتیر اخلاقی گفتگو کرتے ہوئے لوگوں کو ذرا بھی شرم نہیں آتی۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اب یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ فضل الرحمان معافی مانگے، لیکن اصل حقیقت یہ ہے کہ مجھ سے معافی مانگنے کے بجائے، جس طاقتور حلقے یا جرنیل کے دفتر سے میرے خلاف یہ من گھڑت پروپیگنڈا کیا گیا تھا، اسے خود سامنے آ کر معافی مانگنی ہوگی۔

