بی سی سی آئی سکریٹری دیوجیت سیکیا نے کہا کہ ’’روہت شرما کے مستقبل کو لے کر کئی طرح کی باتیں چل رہی ہیں۔ بورڈ کی سطح پر ایسی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔‘‘
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری دیوجیت سیکیا نے روہت شرما کے ونڈے کرکٹ کے مستقبل کو لے کر جاری قیاس آرائیوں اور افواہوں پر روک لگا دی ہے۔ سیکیا نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف لارڈس میں ہونے والا تیسرا اور آخری ونڈے روہت شرما کا آخری مقابلہ نہیں ہوگا۔

