چنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا (غواخوا) میں انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، فورسز نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو خودکش حملے سے قبل ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ دہشت گرد اس گاڑی کو کسی بڑی تباہی کے لیے استعمال کرنا چاہتے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور تین دن کی مسلسل نگرانی کے بعد گاڑی کو آبادی سے دور لے جا کر تباہ کیا، جس سے معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا گیا۔
کارروائی کے دوران ایک خارجی جہنم واصل ہوا اور 5 زخمی ہوئے، جبکہ بارودی مواد سے بھری موٹر سائیکل بھی تباہ کر دی گئی۔

