بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
حکومتِ بلوچستان اور زیارت شہداء کمیٹی کے درمیان جاری مذاکرات کامیابی سے اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے ہیں۔ دونوں فریقین کے درمیان باہمی اتفاقِ رائے کے بعد معاہدے پر باقاعدہ دستخط کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں زیرِ غور اہم نکات پر اتفاق کیا گیا، جس کے بعد فریقین نے معاہدے کو حتمی شکل دے دی۔ معاہدے کے تحت طے پانے والے نکات اور آئندہ کے لائحۂ عمل کی مکمل تفصیلات باضابطہ سرکاری اعلامیے میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
اگرچہ مذاکرات کی کامیابی اور معاہدے پر دستخط کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں، تاہم معاہدے کی مکمل شقوں اور عملدرآمد کی تفصیلات کے لیے سرکاری اعلامیے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔


