چنیوٹ میں معشوقہ سے ملنے آنے والا نوجوان خود غیر اخلاقی تشدد کا نشانہ بن گیا پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا جبکہ ویڈیو بنانے والا ملزم فرار ہو گیا تاہم خاتون کے گھر گھسنے پر مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کے تھانہ رجوعہ کے علاقے مکوانہ میں مبینہ طور پر معشوقہ سے ملنے آنے والا نوجوان جنسی تشدد کا نشانہ بن گیا۔ ذرائع کے مطابق واقعے میں مبینہ غیر اخلاقی حرکت کرنے والے خاتون کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی ویڈیو بنانے والا دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
معشوقہ سے ملنے آنیوالابداخلاقی کا شکار، ویڈیوبھی بن گئی، خاتون کا شوہر گرفتار، ویڈیو بنانے والافرار

