برج ٹاؤن، بارباڈوس:کرکٹ کی تاریخ کے سب سے عظیم آل راؤنڈر تسلیم کیے جانے والے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کھلاڑی سر گارفیلڈ سوبرز 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، سر گارفیلڈ سوبرز اپنے آبائی شہر بارباڈوس میں جمعہ 17 جولائی 2026 کو خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ وہ اپنی 90 ویں سالگرہ سے محض 11 روز قبل اس دنیا سے رخصت ہوئے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اپنے پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ایک عظیم اننگز کا اختتام ہو گیا، سر گارفیلڈ سوبرز ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے”۔ بارباڈوس کی وزیراعظم میا موٹلے نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں ایک دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہیں گے اور تمام سرکاری تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ لیجنڈری کھلاڑی کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔
سر گارفیلڈ سوبرز 1954 سے 1974 تک ویسٹ انڈیز کی جانب سے 93 ٹیسٹ میچ کھیلے۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 8,032 رنز بنائے (ایوریج 57.78) اور 235 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ کرکٹ کی تاریخ کے پہلے بلے باز تھے جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک ہی اوور میں چھ چھکے لگانے کا تاریخی کارنامہ سرانجام دیا۔
The Greatest Of All Time
Sir Gary Sobers passed away at age of 89.
He was the
First to hit 6 Sixes in an Over
First to reach 8000 Test runsThe Greatest All Rounder scored 8032 runs and took 235 wickets
Wisden Cricketer of Year 1964
Knighted for services to cricket 1975… pic.twitter.com/6wgAGM4GRz— Cricketopia (@CricketopiaCom) July 17, 2026
ان کی پہلی ٹیسٹ سنچری 365 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز تھی، جو 36 برس تک عالمی ریکارڈ رہی۔ عالمی اعزازات اور میراثبرطانوی ملکہ الزبتھ دوم نے انہیں 1975 میں کرکٹ کے لیے خدمات پر نائٹ ہڈ (Sir) کے اعزاز سے نوازا تھا۔ 1998 میں انہیں بارباڈوس کا قومی ہیرو قرار دیا گیا اور 2000 میں وزڈن نے انہیں ‘کرکٹر آف دی سنچری’ کے لیے نامزد کیا تھا۔ آئی سی سی کے چیئرمین اور کرکٹ دنیا کی نامور شخصیات نے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کرکٹ کے میدان میں مہارت اور کھیل کے لیے خدمات نسلوں تک یاد رکھی جائیں گی۔

