سکھر سے ڈویزنل بیوروچیف نصیر لاشاری کی رپورٹ
سکھر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے جمالو ٹرین کے ذریعے مختلف ریلوے اسٹیشنوں کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیااس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جمالو ٹرین کا ابھی باضابطہ افتتاح نہیں ہوا، فی الحال اسے آزمائشی بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ٹرین روزانہ گوسڑجی سے لوکو شیڈ تک چار چکر لگاتی ہے اور اس وقت سکھر اور روہڑی کے روٹس پر سروس جاری ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں پنو عاقل کو بھی شامل کیا جائے گاسید کمیل حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ ٹرین کی آمد و روانگی کے اوقات سوشل میڈیا ریلوے اسٹیشنوں اور ٹاؤن آفسز میں جاری کر دیے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تمام انتظامات مکمل ہونے کے بعد اس کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گاان کے مطابق پٹرول اور ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے کرایوں کے پیش نظر عوام کو سستی اور معیاری سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے جمالو ایکسپریس سروس شروع کی گئی ہےجو ڈسٹرکٹ کونسل، میونسپل کارپوریشن، یونین کمیٹیوں اور ٹاؤن کمیٹیوں کے باہمی تعاون سے عوام کی خدمت کے لیے چلائی جا رہی ہے۔

